کارکلا 8 / مئی (ایس او نیوز) کسبا گاوں میں واقع دھماکہ خیز اشیاء تیار کرنے والے کارخانے میں دھماکے کی وجہ سے وہاں ملازم کر رہی تین خواتین زخمی ہوگئیں ۔
اس دھماکے کی وجہ سے سشما نامی خاتون بری طرح جل گئی جسے کارکلا تعلقہ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کے لئے اڈپی ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کارخانہ ایک عرصے سے کام کر رہا ہے اور غیر متوقع طور پر یہاں دھماکہ پیش آیا ہے ۔ حال ہی میں ایک نئے کمرے میں کارخانے کو منتقل کیا گیا تھا ۔ دھماکے کی وجہ کارخانے کی چھت کو آگ لگ گئی ۔
کارکلا ٹاون پولیس انسپکٹر ڈی وائی ایس پی اور دیگر افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ حادثے کے اسباب کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہے ۔